انڈونیشیا میں جہاز رن و ے پر پھسل جانے سے 20 افراد زخمی

انڈونیشیا میں جہاز رن و ے پر پھسل جانے سے 20 افراد زخمی

انڈونیشی حکام نے کہا ہے کہ منگل کے روز مغربی پاپوا میں ایک ہوائی جہاز کے رن وے سے پھسل جانے کے باعث جہاز میں سوار 100 میں 20 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے کہا ہے کہ بوئنگ 737 شدید بارش میں مانوک واری ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش میں پھسلتا ہوا رن وے کے آخر میں ایک نہر میں جا گرا اور اس کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام کے تمام 103 افراد اور عملے کے ارکان بخیریت ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے ماہرین جائے حادثہ پر پہچنے والے ہیں۔