کراچی: انڈونیشیا اور پاکستان کی موسیقی کے رنگ

انڈونیشیا سے آئے ہوئے گروپ میں موسیقاروں سمیت ایک گلوکارہ اور دو رقاصائیں شامل تھیں

کراچی تقریب کے دوران انڈونیشیا کی مشہور گلوکارہ ووجی گانے کا مظاہرہ کرتے ہوئے

تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موسیقی کے مظاہرے کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینا تھا

ایک ساتھ اسٹیج پر پاکستان او انڈونیشیا کی ثقافت کا مظاہرہ، دونوں ممالک کے مویسقار اور انڈونیشین گلوکارہ

کراچی: انڈونیشیا کے قونصل جنرل، ہادی سنتوسو نے بھی گلوکاری کا مظاہرہ کیا

انڈونیشیا کے موسیقار روایتی انداز میں موسیقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

نیشنل پرفارمنگ آرٹ کے طلبا و طالبات نے بھی موسیقی کے اس پروگرام میں حصہ لیا اور قومی نغمے پیش کئے

انڈونیشیا کی رقاصہ کا روایتی لباس میں رقص

انڈونیشیا اور پاکستان کی موسیقی کی دھنوں پر رقص کا مظاہرہ

کراچی: پاکستانی اور انڈونیشیا کے موسیقاروں کا پرفارمنس

گذشتہ ہفتے، کراچی شہر میں انڈونیشیا کے فنکاروں نے اپنی پرفارمنس پیش کی، جس کا انعقاد انڈونیشیا کے قونصل خانے اور ’نیشنل پرفارمنگ آرٹ‘ کے اشتراک سے کیا گیا۔ انڈونیشیا سے آئے ہوئے موسیقاروں، رقاصاؤں اور گلوکاروں نے پاکستانی موسیقاروں کےساتھ مل کر اپنے ثقافتی و روایتی موسیقی پیش کی۔ تقریب کا مقصد موسیقی کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور ثقافت کو مزید فروغ دینا تھا