یہ کشتی بدھ کے روز ڈوب گئی تھی اور اس کے ڈوبنے سے قبل کسی مصیبت زدہ شخص نے انجن خراب ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مدد کی اپیل کی تھی
انڈونیشیا سے آسٹریلیا جانے والی ایک کشتی ڈوبنے کے بعد، جس پر سیاسی پناہ کے خواہش مند افراد سوار تھے، امدادی کارکنوں نے 45 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
آسٹریلیا کے سمندری حفاظت سے متعلق ادارے نے کہاہے کہ جمعرات کو بچائے جانے والے افراد میں سے تین شدید زخمی ہیں ، لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔
ایک فوجی اور کئی غیر فوجی بحری جہاز ڈوبنے والی کشتی پر سوار باقی ماندہ 105 افراد کو تلاش کررہے ہیں۔
کشتی بدھ کے روز ڈوب گئی تھی اور اس کے ڈوبنے سے قبل کسی مصیبت زدہ شخص نے انجن خراب ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مدد کی اپیل کی تھی۔
زندہ بچائے جانے والے افراد میں سے اکثر نے جمعرات کو دن کا زیادہ تر حصہ جنوب مغربی جاوا کے پانیوں میں گذارا۔
آسٹریلیا کے داخلی امور کے وزیر جیسن کلارے کا کہناہے کہ انہیں اب تک نہ ملنے والے افراد کے بارے میں شدید تحفظات ہیں۔
سیاسی پناہ کے متلاشی افراد اکثر اوقات اسمگلروں کی مدد سے انڈونیشیا سے آسٹریلیا کے جزیرے کرسمس پہنچنے کےلیے کشتیوں کا پرخطر سفر کرتے ہیں۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ 2001ء سے اب تک کشتیوں کے ذریعے آسٹریلیا پہنچنے کی کوشش میں تقریباً ایک ہزار افراد ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔
آسٹریلیا نے سمندری راستوں سے غیر قانونی تارکین وطن کی حوصلہ شکنی کے لیے حال ہی میں ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے۔