’انٹل کارپوریشن‘ ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
واشنگٹن —
کمپیوٹر کی معروف کمپنی ’انٹل کارپوریشن‘ رواں برس ٹیلی ویژن سروس کے ذریعے میڈیا انڈسٹری میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس سے ان خبروں کی تصدیق ہوئی ہے کہ ’انٹل کارپوریشن‘ اب میڈیا مارکیٹ کا رخ کر رہا ہے۔ ’انٹل‘ آن لائن ٹیلی ویژن سروس پر لائیو ٹی وی چینلز دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھی پروگرام دکھائے جائیں گے۔
’انٹل کارپوریشن‘ ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ انٹل میڈیا کے نائب سربراہ ایرک ہیگرز کہتے ہیں کہ، ’’ہم ’انٹل میڈیا‘ پر ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔‘‘
ٹیلی ویژن سروس کے آغاز کے لیے ’انٹل‘ کو بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ میڈیا کے بہت سے ادارے یہ نہیں چاہتے تھے کہ ’انٹل کارپوریشن‘ کیبل اور سیٹلائیٹ چینلز کے صارفین کو موجودہ نرخوں سے کم نرخوں پر ٹیلی ویژن نشریات مہیا کرے۔