مغربی امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کاروبار کرنے والے ایک ایرانی باشندے کو میزائل کے حصے اور ریڈیوآلات غیر قانونی طورپر ایران بھیجنے کی کوشش پر چار سال سے زیادہ قید کی سزاسنائی گئی ہے۔
داؤد نے مئی میں دفاع سے متعلق سامان اور ٹیکنالوجی لائسنس یا امریکی حکومت کی اجازت کے بغیرایران بھیجنے کی سازش کے الزامات کا اعتراف کرلیا تھا۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ کوئی مذکورہ چیز ایران نہیں پہنچی۔
اس سلسلے میں مزید دو افراد پر بھی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ایرانی باشندہ ایندرو تیلمی ، جنہوں نے امریکی شہریت اختیار کررکھی ہے، اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کا انتظار کررہے ہیں۔
محکمہ انصاف کا کہناہے کہ ایک اور ایرانی باشندہ سید ماجد موسوی بدستور مفرور ہیں اور ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایران میں ہیں۔
داؤد کو ستمبر 2009ء میں گرفتار کیا گیاتھا۔