ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ایران میں قید امریکی قیدیوں کی رہائی میں دو ماہ لگ سکتے ہیں۔
کنانی کا کہنا تھا کہ، "متعلقہ حکام کی طرف سے ایک مخصوص ٹائم فریم کا اعلان کیا گیا ہے، اور اس عمل کو مکمل ہونے میں زیادہ سے زیادہ دو مہینے لگ سکتے ہیں۔
SEE ALSO: ایران سعودی تعلقات میں بہتری کے خطے پر اثراترواں ماہ کے شروع میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایران میں قید پانچ امریکی شہریوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ اس کے بدلے میں جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 بلین ڈالر کی رقم جاری کر دی جائے گی۔
SEE ALSO: جب تک ایران میں قید امریکی وطن واپس نہ آجائیں، ہمیں محتاط رہنا ہوگا، جان کربیجنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز بتایا کہ جنوبی کوریا میں منجمد کیے جانے والے ایرانی اثاثے ایران منتقل کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کے مرکزی بینک میں منتقل کر دیے گئے تھے۔
ایران نے کہا ہے کہ تبادلے کے اس معاہدے کے تحت واشنگٹن امریکی جیلوں سے کچھ ایرانیوں کو بھی رہا کرے گا۔
ایران میں قید امریکیوں میں سے ایک قیدی کے وکیل نے بتایا ہے کہ ایران نے چار زیر حراست امریکی شہریوں کو تہران کی اوین جیل سے گھر میں نظربند رہنے کی اجازت دے دی ہے جب کہ پانچواں قیدی پہلے ہی سے گھر میں نظربند ہے۔
(رائٹرز)