عراق میں دو الگ الگ حملوں میں کم از کم سترہ لوگ ہلاک

عراق میں دو الگ الگ حملوں میں کم از کم سترہ لوگ ہلاک

عراقی عسکریت پسند ملک کےشمال مشرق میں دو الگ الگ حملوں میں کم از کم سترہ لوگوں کو ہلاک کر کے وہاں اپنی موجودگی محسوس کرا رہے ہیں
صوبے دیالا میں عہدےداروں نےکہا ہے کہ جمعرات کی صبح اس وقت ایک کار بم کادھماکہ ہوا جب گاہک بغداد کے شمال میں 80 کلومیٹر پر واقع قصبے Khalis کی ایک مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہوئے ۔ دھماکے میں دس لوگ ہلاک اور بیس سےزیادہ زخمی ہوئے ۔
جمعرات کی رات صوبے دیالا میں ایک اور حملےمیں مسلح افراد نے سات لوگوں کو ہلاک کر دیا جن میں القاعدہ کی ایک مخالف ملیشیا Sahwa یا Awakening Council ،کا کم از کم ایک کمانڈر شامل تھا۔

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے عراق سے امریکی فوجیوں کے حتمی انخلا سے قبل اس ہفتے بغداد میں عراقی راہنماؤں سے بات چیت کے لیے ملاقات کی
بدھ کے روز عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سےایک ملاقات کےدوران مسٹر بائڈن نے کہا کہ دونوں ملک ایک نئی راہ پر گامزن ہو رہے ہیں۔