پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بغداد کے مشرق میں عبیدی کے شیعہ علاقے میں ہوا، جہاں نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا
واشنگٹن —
داعش نے عراقی دارلحکومت میں ایک شیعہ مسجد پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حملے میں 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بغداد کے مشرق میں عبیدی شیعہ علاقے میں کیا گیا جہاں مسجد سے نکل کر جانے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔
داعش نے دھماکے کا دعویٰ ایک آن لائن بیان میں کیا ہے۔
ایک سال پہلے عراق کے بعض علاقوں پر داعش کے تسلط کے بعد سے عراقی افواج، اتحادی فضائی حملوں کی مدد سے، ان سے نبردآزما ہے۔