زیادہ جانی نقصان بغداد کے شمال میں واقع علاقے صبا البور میں ہوا جہاں تین بم دھماکوں میں کم از کم 14 افراد مارے گئے۔
عراق میں دارالحکومت بغداد اور اس کے قریب دو پُر ہجوم مارکیٹوں میں جمعرات کو بم حملوں سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زیادہ جانی نقصان بغداد کے شمال میں واقع علاقے صبا البور میں ہوا جہاں تین بم دھماکوں میں کم از کم 14 افراد مارے گئے۔ دورہ نامی علاقے میں ہوئے ایک اور بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔
کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
عراق میں تشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں رواں برس نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان حملوں کے تناظر میں فرقہ وارانہ تشدد کے بڑے پیمانے پر واقعات پھوٹ پڑنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اپریل اور اگست کے دوران 4,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔