واشنگٹن —
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد میں تجہیز و تدفین کی محفل کےدوران دو بم دھماکے ہوئے، جِن میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے دِٕن عظیمیہ کے مضافات میں جہاں زیادہ تر سنی آباد ہیں، نماز ِ جنازہ کے خیمے کے اندر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوئے۔
گذشتہ تین دِنوں کے اندر بغداد میں تجہیز و تکفین کے اجتماعات پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ تھا۔
اتوار کے روز سنی آبادی سے تعلق رکھنے والے ایک اور جنازے کے جلوس پر حملہ ہوا جِس میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ہفتے کو نماز جنازہ کے شیعہ برادری کے ایک اجتماع پر دو خودکش حملے ہوئے، جِن میں کم از کم 73 افراد ہلاک ہوئے۔