عراق میں امریکی فوج نے ایک ایسے جیل کا کنٹرول عراقی حکام کے حوالے کردیا ہے ، جس میں تقریباً 3000 مشتبہ باغی قید ہیں۔
میجر جنرل ڈیوڈ کوانٹوک نے کہا ہے کہ تاجی جیل کا انتظام عراقی حکام کو منتقل کردینے کے بعد اب عراق میں صرف ایک جیل ایسا باقی رہ گیا ہے جو امریکہ کے کنٹرول میں ہے۔
تاجی جیل بغداد سے کوئى 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
امریکی فوج ستمبر تک اگلے محاذ کے تمام فوجیوں اور 2012 ء تک عراق سےتمام فوجوں کی واپسی کی تیاری کرتے ہوئے ملک میں اپنی کارروائیوں کو سمیٹ رہی ہے۔
امریکی فوج اپنے زیرِ انتظام جیلوں سے قیدیوں کو نکال کر عراقی حکام کے حوالے کرتی رہی ہے، جو بعد میں انہیں چھوڑدینے یا قید رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
امریکی فوج عراق میں اپنے زیرِ انظام واحد جیل، کیمپ کروپر کا انتظام جولائى میں عراقی حکام کے سپُرد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
امریکی فوج اپنے زیرِ انتظام جیلوں سے قیدیوں کو نکال کر عراقی حکام کے حوالے کرتی رہی ہے، جو بعد میں انہیں چھوڑدینے یا قید رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں