عراقی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں میں، جن کا ہدف بظاہر پولیس اور سرکاری عہدے دار تھے، تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پراسیکیوٹرز کا کہناہے کہ موصل میں وفاقی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر ہونے والے ایک خودکش حملے میں دو پولیس اہل کار ہلاک جب کہ کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
بغداد میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی عہدے دار اپنی کار میں نصب بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ اس حملے میں ایک اور عہدے دار زخمی بھی ہوا۔
بغداد میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں وزارت سے تعلق رکھنے والا ایک عہدے دار زخمی ہوگیا۔