جان کیری عراقی عہدیداروں پر زور دیں گے کہ وہ شام کی حکومت کے لیے عسکری سازو سامان لے جانے والےایرانی طیاروں کو اپنی فضائی حدود میں سے گزرنے سے روکے۔
امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری اتوار کو عراق پہنچے ہیں جہاں وہ وزیراعظم نوری المالکی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملک میں سلامتی اور پڑوسی ملک شام کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
جان کیری عراقی عہدیداروں پر زور دیں گے کہ وہ شام کی حکومت کے لیے عسکری سازو سامان لے جانے والےایرانی طیاروں کو اپنی فضائی حدود میں سے گزرنے سے روکے۔
اعلیٰ امریکی عہدیدار عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر واشنگٹن کے تحفظات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی انخلا کے بعد سے عراق کو سیاسی اور سلامتی اعتبار سے عدم استحکام کا سامنا ہے جب کہ حالیہ مہینوں میں شیعہ، سنی فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی حکام ان خدشات کا اظہار کر چکے ہیں کہ القاعدہ سمیت دیگر عسکریت پسند گروپ عراق کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زور پکڑ رہے ہیں۔