بغداد میں تین خود کُش حملوں میں 36 لوگ ہلاک


عراقی دارالحکومت میں پیر کے روز تین خودکش حملہ آوروں نے بغداد کے ہوٹلوں پر حملے کرکے کم سے کم 36 لوگوں کو ہلاک اور 71 کو زخمی کردیا۔

عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنی بارود سے لدی موٹر گاڑیوں کو بغداد کے اِشتر شیریٹن ، بابل اور الحمرا ہوٹوں کے باہر تھوڑے تھوڑے وقفےکے ساتھ یکے بعد دیگرے دھماکوں سے اُڑا دیا۔

بغداد میں اگست کے بعد سے بموں کے ایسے کئى مربوط حملے ہوئے ہیں جن میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوگئےا ور حکام اس بارے میں تشویش ظاہر کررہے ہیں کہ اس قسم کے بہت نمایاں حملے سات مارچ کے پارلیمانی انتخابات میں خلل ڈال سکتے ہیں۔

یہاں واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ عراق میں انتخابات اور کام کرتی ہوئى کسی معمول کی جمہریت کے لیے اقدامات، دہشت گردوں کے لیے ممکنہ حد تک بد ترین واقعات ہیں۔