عراقی عیسائیوں پر تازہ حملوں کی لہر میں کم از کم تین افرا د ہلاک ہو گئے ہیں ۔
حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں نے بم دھماکوں اور دستی بموں سے عیسائیوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں کم از کم 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں نے عراق میں عیسائیوں پر حملوں میں اضافے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
بغداد میں تقریباً دوہفتے قبل ایک چرچ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 58 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چرچ کی عمارت میں داخل ہوتے ہی ایک مسیحی پیشواء کو قتل کر دیا تھا۔