عراق: باغیوں پر امریکہ کی فائرنگ

عراق: باغیوں پر امریکہ کی فائرنگ

مجموعی طور پر عراق میں شدت پسندی میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 2006ء اور 2007ء میں اپنی انتہا پر تھی

بدھ کے دِن ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نےبصرے کےجنوبی عراقی شہر میں مشتبہ باغیوں کو نشانہ بنایا جِس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے جِس کا آغاز اُس وقت ہوا جب دو حملہ آوروں نے شہر کے ہوائی اڈے پر تعینات امریکی اور عراقی افواج پر سات راکٹ فائر کیے۔
دو روز قبل ایک خود کش بم بار نے تیل سے مالا مال شہر میں ایک پولیس کمپاؤنڈ کے قریب دھماکہ کیا جِس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

مجموعی طور پر عراق میں شدت پسندی میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہےجو کہ 2006ء اور 2007ء میں اپنی انتہا پر تھی۔

تاہم، حالیہ حملوں کی لہر کےباعث شدت پسندی کے ممکنہ فروغ پرتشویش میں اضافہ ہوا ہے، ایسے میں جب امریکی فورسز اِس سال کے آخر میں انخلا کی تیاری کر رہے ہیں۔