اسرائیل نے اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے سارجنٹ گیلاد شلیط کی رہائی کے بدلے 447فلسطینیوں کو آزاد کیا تھا
حماس کے ساتھ کیے گئےسمجھوتے کے دوسرے مرحلے میں اتوار کو اسرائیل نے 550فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ۔ ڈیل کےتحت غزہ کی پٹی میں قید ایک اسرائیلی فوجی کو پانچ برس کے بعد رہا کیا گیا تھا،جو وطن واپس پہنچ چکا ہے۔
آج رہائی پانے والوں میں 55جواں سال بچے ہیں، جن کی عمریں 14سے17برس ہیں۔
اسرائیل نے اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے سارجنٹ گیلاد شلیط کی رہائی کے بدلے447فلسطینیوں کو آزاد کیا تھا، جنھیں 2006ء میں غزہ کی طرف سےجنوبی اسرائیل کی سرحد کےاندر چھاپے کے دوران پکڑ لیا گیا تھا۔
اسرائیلی قید خانےسے متعلق ادارے نے کہا ہے کہ اکتوبر میں تبادلہ کیے جانے والے قیدیوں کے برعکس، دوسرے مرحلے میں رہا کیے جانے والے اس گروپ پر اسرائلیوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزا نہیں ہوئی۔