ہنگو میں آنکھوں کے مریضوں کا سالانہ مفت علاج

ڈاکٹر رفیق جان ’ہر سال دسویں مہینے کے دوسرے جمعے‘ سے ایک ماہ کے لیےپاکستان کے شہر ہنگو میں آنکھوں کے غریب مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں

نامور پاکستانی نژاد امریکی ماہر چشم، ڈاکٹر رفیق جان ’ہر سال دسویں مہینے کے دوسرے جمعے‘ سے ایک ماہ کے لیےپاکستان کے شہر ہنگو میں آنکھوں کے غریب مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں۔

ڈا

’وائس آف امریکہ‘ سے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر جان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کا موسم نہ گرم ہوتا ہے نہ سرد، اور یہ کہ ہنگو میں یہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد اِس دور دراز کے علاقے میں فی سبیل اللہ خدمت بجا لانا ہے، جہاں علاج کے لیے پاکستان کے مختلف حصوں سے لوگ آتے ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ وہ نیو یارک سے اکیلے جاتے ہیں جب کہ پاکستان بھر سے معروف سینئرمعالج چشم اپنے قیمتی وقت میں سے دو گھنٹے آنکھوں کےمفت آپریشن کے لیے وقف کرتے ہیں۔ وہ امریکہ سے اپنے ساتھ دوائیاں اور آلات لے کر جاتے ہیں۔ اُن کے بقول، ہنگو میں قائم اس آنکھوں کےعلاج کی سہولت میں کار خیر کے گذشتہ برسوں کے نتائج نسبتا ً بہتر آتے ہیں۔

ڈاکٹر جان نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کے رہنے اور کھانے کا سارا بندوبست ’جان فاؤنڈیشن ‘برداشت کرتی ہے۔

وہ ایک سماجی و ثقافتی تنظیم ’پاکستان لیگ آف یو ایس اے‘ کے سربراہ ہیں اور یہاں نیو یارک میں پچھلے 44برسوں سے ڈاکٹری کےمعزز پیشے سے وابستہ ہیں۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے: