جاپان: 43 لاکھ ڈالر کا کرسمس ٹری

سونے کا کرسمس ٹری

سونے کا کرسمس ٹری

سونے سے بنے کرسمس ٹری کی اونچائی دواعشاریہ چار میٹر ہے اور اسے والٹ ڈزنی کے کرداروں سے سجایا گیا ہے۔
اب جب کہ آئندہ چندروز میں کرسمس کا سیزن شروع ہونے والاہے، جاپان کے ایک جیولر نے خالص سونے سے بنے ایک کرسمس ٹری کی نمائش شروع کردی ہے جس کی مالیت تقریباً 43 لاکھ ڈالر ہے۔

یہ خصوصی کرسمس ٹری ، ٹوکیو کے ایک سٹور گنزا تاناکا جیولرز نے اپنی 120 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کے لیے رکھا ہے۔

سونے سے بنے کرسمس ٹری کی اونچائی دواعشاریہ چار میٹر ہے اور اسے والٹ ڈزنی کے کرداروں سے سجایا گیا ہے۔

والٹ ڈزنی نے،جس کی ان دنوں110 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، خصوصی کرسمس ٹری کی نمائش میں گنزا تاناکا جیولرز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

درخت پر ڈزنی کے 50 کردار سجائے گئے ہیں جنہیں بنانے میں دس کاریگروں نے دو ماہ تک کام کیا۔

جیولر کا کہناہے کہ اسے توقع ہے کہ اس خصوصی کرسمس ٹری سے لوگوں کے دکھ اور دنیا کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سونے سے بنے اس خصوصی کرسمس ٹری کی نمائش 25 دسمبر تک جاری رہے گی۔