امریکی صدر براک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز دستبرار ہورہے ہیں۔
جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں مسٹر اوباما نے جونز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کی میٹنگز اور فیصلہ سازی میں مستقل مزاجی کی علامت تھے۔
صدر نے اعلان کیا کہ نیشنل سکیورٹی کے ڈپٹی ایڈوائیزر ٹام ڈونیلون ، جونز کی جگہ لیں گے جو، صدر کے بقول امریکی حکومت میں مشکل ترین عہدوں میں سے ایک ہے۔
مسٹر اوباما نے کہا کہ 2009ء کے اوائل میں عہدہ قبول کرتے ہوئے جونز نےدو سال تک کے لیےنیشنل سکیورٹی ایڈوائیزر کا عہدہ قبول کیا تھا۔
اوباما کے وائٹ ہاؤس میں خدمات سر انجام دینے سے قبل جیمز نے تقریباً 40برس تک امریکی فوج میں خدمات انجام دیں