پاکستانی معاشرے میں رہنے والی ایک ایسی عورت کی کہانی جو والد کے فیصلے پر ان کے بدنام زمانہ بھتیجے سے شادی کرلیتی ہے
خاندانی رشتوں پرمبنی کہانیوں پر ڈرامہ سیریلز پیش کرنا ’ہم‘ ٹی وی کی خاصیت رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ڈرامہ سیریلز معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں۔
نئی ڈرامہ سیریل ’جیا نہ جائے‘ بھی ایسی ہی ایک کہانی ہے۔
یہ پاکستانی معاشرے میں رہنے والی ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو والد کے فیصلے پر ان کے بدنام زمانہ بھتیجے سے شادی کرلیتی ہے یہ سوچ کر کہ شاید اس کا شوہر شادی کے بعد بدل جائے، مگر ایسا نہ ہوسکا اور یوں، اس کی زندگی جہنم بن جاتی ہے۔
شادی کے بعد اسے شوہر کی ضد پر نہ چاہتے ہوئے بھی ملازمت کی غرض سے گھر کی دہلیز پار کرنا پڑتی ہے۔ اسی دوران وہ ایک لڑکی کی ماں بھی بن جاتی ہے۔ ایک روز وہ معمول کے مطابق شوہر کے منصوبے سے بے خبر اپنے میکے جاتی ہے، مگر قسمت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے ہی شوہر کے ہتھکنڈوں کا شکار ہوجاتی ہے اور یہیں سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے۔
سیریل کو تحریر کیا ہے عدیل رضا نے، جبکہ ہدایات دی ہیں عاصم علی نے۔
اداکاروں میں شامل ہیں عمران اسلم، فاطمہ آفندی، عدیل حسین، فضیلہ قاضی، شبیر جان، مائرہ خان، شہریار زیدی اور عذرا محی الدین۔