جان کیری کابل اور واشنگٹن کے درمیان شراکت داری کے عزم کی توثیق اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی ممکنہ صورت حال پر افغان حکام سے بات چیت کریں گے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری پیر کو غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں اُنھوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات بھی کی ہے۔
افغانستان میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جان کیری کابل اور واشنگٹن کے درمیان شراکت داری کے عزم کی توثیق اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی ممکنہ صورت حال پر افغان حکام سے بات چیت کریں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جان کیری اس دورے میں افغانستان کی سلامتی، سیاسی اُمور اور اقتصادی معاملات میں حمایت جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔
جان کیری صدر حامد کرزئی، افغان حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات میں ان اقدامات کا جائزہ بھی لیں گے جو گزشتہ ایک دہائی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے تسلسل اور ایک محفوظ افغانستان کے خواب کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔