افغان دارالحکومت کابل کی ایک سپر مارکیٹ میں جمعہ کو ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس سربراہ محمد ایوب سالنگی نے جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں کو بتایا کے تین غیر ملکی خواتین اور ایک بچہ بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔
سپر مارکیٹ کابل کے وزیر اکبر خان رہائشی علاقے میں واقع ہے جہاں قریب ہی غیر ملکی سفارت خانوں کی عمارتوں کے علاوہ مقامی امرا کی رہائش گاہیں بھی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ کیا یہ دھماکا خودکش بمبار کی کارروائی تھی۔ ذرائع ابلاغ کو بھیجے گئے پیغام میں طالبان نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔