رسائی کے لنکس

کابل میں بم دھماکا، پولیس افسر ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک اورکم از کم دو دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل کے جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہاں قریب ہی کئی اہم عمارتیں واقع ہیں جن میں دفاع اور اقتصادی اُمور کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق پہلے سے نصب بم میں اُس وقت دھماکا ہوا جب پولیس افسر وہاں پہنچے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا ہد ف کون تھا۔

افغان دارالحکومت میں عسکریت پسندوں نے آخری حملہ دسمبر کے وسط میں کیا تھا جب دو خودکش بمباروں نے افغان فوج کی ایک بس پر حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ میں نو فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

2010ء افغانستان میں ہلاکت خیز سال تھا اور تشدد کی کارروائیوں میں شدت پسندوں سمیت نو ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG