کراچی میں امام بارگاہ اور پشاور میں ایک مسجد پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کراچی —
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع مجید کالونی کی امام بارگاہ پر دستی بم حملے سے ایک شخص ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے جبکہ پشاور میں ایک مسجد پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دونوں حملے جمعرات کی شب پیش آئے۔
پولیس کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے امام بارگاہ کے باہر اچانک اندر کی جانب دستی بم پھینکا اور بھینس کالونی کی جانب سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم دیسی ساخت کا تھا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حملے میں 15سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ امام بارگاہ میں ہر جمعرات کو خصوصی مجلس ہوتی ہے جس کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے۔ جمعرات کو جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت بھی لوگ مجلس میں شریک تھے۔
ادھر پشاور کے علاقے اچینی بالا میں پیرو بالا نامی ایک مسجد پر نامعلوم افراد نے پہلے فائرنگ کی اور بعد ازاں دستی بم سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔