امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں
واشنگٹن —
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں فریقین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیر کو اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم کے امریکی سفارت خانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ اگر فریقین اسرائیل کی سلامتی کے تقاضوں کو پورا کرنے اور فلسطینیوں کی علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے مل کر کام کریں تو امن عمل میں پیش رفت ممکن ہے۔
اس سے قبل سیکریٹری کیری نے امریکی سفارت خانے میں فلسطین کے وزیرِاعظم سلام فیاد سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے اسرائیل کے صدر شمعون پیریز سے بھی ملاقات کی۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کے اپنے حالیہ دورے کا آغاز ترکی سے کیا تھا جہاں انہوں نے ترک رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں ترکی اور اسرائیل کےدرمیان سفارت رابطوں کی بحالی کا خیر مقدم کیا تھا۔
ترکی کے بعد وہ فلسطین کے شہر راملہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے اتوار کی شب فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔
ان کی پیر کو اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ بھی عشائیہ پرملاقات طے ہے جب کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان باضابطہ ملاقات منگل کو ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کے مطابق سیکریٹری کیری اپنے اس دورے کے دوران میں اسرائیلی اور فلسطینی رہنمائوں پر اعتماد سازی کے اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں تاکہ ستمبر 2010ء سے تعطل کا شکار امن مذاکرات کا سلسلہ بحال ہوسکے۔
خیال رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں امریکی وزیرِ خارجہ کا خطے کا یہ تیسرا دورہ ہے۔