ترکی کا فیصلہ ’گھنٹوں، دنوں‘ کے اندر متوقع: کیری

فائل

کیری کے بقول، ’ہماری کوشش یہ ہے کہ داعش کی مجموعی صلاحیت گھٹائی جائے، نہ صرف کوبانی کے حوالے سے، بلکہ شام اور عراق بھر میں‘

امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز بتایا کہ دولت اسلامیہ کے خلاف تشکیل دی گئی حکمت عملی ’واضح شکل اختیار کرتی جا رہی ہے‘، ایسے میں جب ’گھنٹوں اور دِنوں‘ کے اندر اندر ترکی کے کردار کے بارے میں اور دیگر ملکوں کی طرف سے فیصلوں کا اعلان سامنے آئے گا۔

جب تین ہفتے قبل، انتہائی سخت گیر شدت پسندوں نے شام کی سرحد کے ساتھ کوبانی کے قصبے پر دھاوا بولا، کُرد ملیشیائیں بارہا ایک وسیع تر بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔

ہمسایہ ترکی نے ابھی اقدام کرنا ہے۔

تاہم، کیری نے کہا کہ کوبانی پر کنٹرول کے لیے لڑائی، جسے العین العرب کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، بقول اُن کے، خوفناک نوعیت کی ہے۔۔اس کے لیے تحمل درکار ہے، تاہم حکمت عملی کے مقاصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے‘۔

کیری کے بقول، ’ہماری کوشش یہ ہے کہ داعش کی مجموعی صلاحیت گھٹائی جائے، نہ صرف کوبانی کے حوالے سے، بلکہ شام اور عراق بھر میں‘۔

کوبانی میں بدھ کو بین الاقوامی اتحاد کے چھ ممالک نے فضائی کارروائیاں کرکے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو کوبانی سے پسپائی میں کرد جنگجوؤں کی مدد کی۔

کوبانی کے خطے کے وزیر اعظم، انور مسلم نے کوبانی سے وائس آف امریکہ کی کرد سروس کو بتایا ہے کہ پچھلے دو روز کے دوران اتحادیوں کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں کے ’مثبت اثرات‘ سامنے آ رہے ہیں۔