جنوبی کوریا: بحری جہاڑ ڈبونے کا مقدمہ سکیورٹی کونسل لے جانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ اپنی بحریہ کے جہاز ڈبونے کا مقدمہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے جائیں گے۔

اتوار کے روز صدارتی ترجمان لی ڈونگ کوان نے کہا کہ صدر لی میونگ باک اس واقعہ کےحوالے سے پیر کے روز ایک تقریر کریں گے جن میں وہ اس معاملے کو سیکیورٹی کونسل میں لے جانے سمیت ان اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے جو سیؤل شمالی کوریا کے خلاف کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ مسٹر لی کی تقریر کے بعد، دفاع، خارجہ اور یونی فیکشن کے وزرا ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ان اقدامات کے بارے میں بتائیں جو ان کا ملک شمالی کوریا کے خلاف کرے گا۔

سیؤل کی جانب سے اپنے کمیونسٹ حریف کے خلاف مارچ تارپیڈو کے ذریعے نیوی کا جہاز ڈبوئے جانے کا الزام عائد کرنے کے بعد، جس میں 46 ملاح ہلاک ہوگئے تھے،دونوں کوریاؤں کے درمیان اس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔