آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے بنائے گئے الحمرا آرٹ میوزیم میں پاکستان کے نامور آرٹسٹوں کے کام کو نمایاں کیا گیا ہے۔
نامور آرٹسٹ صادقین، اینا مولکا احمد، جمی انجینئر، عبدالرحمان چغتائی، مغیث ریاض اور اُستاد اللہ بخش کے فن پاروں نے میوزیم کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
الحمرا آرٹ میوزیم نئے آرٹسٹوں کو نمائش کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ حال ہی میں عائشہ شاہنواز کے مجسمے کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ مجسمہ بلوچستان کے ایک قدرتی پہاڑ گریٹ اسفینکس کی شکل کا بنایا گیا ہے۔
عجائب گھر میں مجسمات کے علاوہ آئل پینٹنگ، واٹر کلر، اکریلک اور اسکیچ ورک سے بنے کام کو رکھا گیا ہے۔
امپریشن ورک، ایبسٹریکٹ آرٹ، کیلی گرافی، ماڈرن کیلی گرافی اور تھیم بیس کے کام سمیت دیگر تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔
نامور آرٹسٹ احمد پرویز، کولن ڈیوڈ، شاکر علی، زبیدہ آغا، اے جے شامذہ سمیت دیگر کے فن کارے بھی آرٹ میوزیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
لاہور کے الحمرا آرٹس میوزیم کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی۔ اس سے قبل اسے الحمرا آرٹ گیلری کہا جاتا تھا۔
آرٹ میوزیم میں کئی نامور شخصیات کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔
الحمرا آرٹ میوزیم کے باہر علامہ محمد اقبال کا مسجمہ نصب ہے۔
حکام کے مطابق عجائب گھر میں رکھی گئی تصویروں اور پینٹنگز میں ہندوستان کی تقسیم، دریائے راوی، شہری زندگی، مہا بھارت، اندرونِ لاہور اور الحمرا آرٹس کونسل کی پرانی عمارت سمیت دیگر کو موضوع بنایا گیا ہے۔