ساتویں فیشن ویک میں ملک کی مشہور ماڈلز نے حصہ لیا جنھوں نے مشہور ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی
کراچی —
پاکستان کے اہم شہر لاہور میں پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (پی ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام فیشن ویک 2014ء ان دنوں جاری ہے ۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں گزشتہ روز سے جاری اس فیشن ویک میں پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں
جنھوں نے مغربی اور مشرقی طرز کے ملبوسات کے کلیکشن پیش کئے۔
فیش ویک میں مشہور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی، شہلا چٹور، حنا بٹ، عروج احمد، ژانیا مسکاتیا، رودابہ عمیر سمیت مشہور فیشن برانڈز کے ملبوسات پیش کئے گئے۔
پی ایف ڈی سی کی جانب سے ہونےوالے ساتویں فیشن ویک میں ملک کی مشہور ماڈلز نے حصہ لیا جنھوں نے مشہور ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔
لاہور میں ہونےوالے اس فیشن ویک میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کرکے مشہور ڈیزائنرز اور برانڈز کے کلیکشن کو سراہا۔یہ فیشن اگلے دو روز تک جاری رہے گا۔
پاکستان کی فیشن انڈسٹری جہاں ان شوز کے ذریعے اپنے آپ کو ملکی سطح پر منوانے میں کامیاب ہورہی ہے وہیں پاکستان کے فیشن کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہونے میں سازگار ثابت ہوتے ہیں۔