کراچی —
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پہناوے بھی اپنا روپ بدل لیتے ہیں۔ گرمیوں کی آمد آمد ہے اور اسی مناسبت سے پاکستان میں ہر طرف لان کی بہار ہی بہار نظر آرہی ہے۔ پاکستان کے نامور ڈیزائنر فراز منان کا نیا لان کلیکشن بھی مارکیٹ میں آگیا ہے۔
پبلسٹی فرم ’کیٹالسٹ‘ کے مطابق، فراز منان کے جدت کے سانچے میں ڈھلے لان پرنٹس کو ماڈلنگ کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے بالی وڈ بیوٹی، کرینہ کپور نے۔
فراز منان اسپرنگ سمر کلیکشن کی نمائش لاہور میں ہوئی جس میں فیشن اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے جانے مانے تمام چہرے موجود تھے۔
ان کے پرنٹس دیکھنے میں دیدہ زیب اور پہننے میں آرام دہ ہوتے ہیں، جن میں ایک مخصوص قسم کا شاہانہ انداز بھی جھلکتا ہے۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ماڈلنگ کے لئے نواب خاندان کی بہو کرینہ کپور کا انتخاب کیا۔
فراز کے کلیکشن 18سوفٹ رنگوں کے پیلیٹ پر مشتمل ہے، جبکہ ڈیزائنز میں روایت اور جدت کا امتراج پیش کیا گیا ہے۔
سمر کلیکشن کی نمائش کے موقع پر ہونے والی کیٹ واک میں سبل چوہدری، نادیہ علی، نورے، زارا پیرزادہ، سبیکا ریچل اور علیزے گبول نے حصہ لیا۔