شمع اور شہزاد نام کے دو مسیحی بھٹہ مزدوروں کو ان کے مشتعل ساتھیوں نے مار پیٹ کرکے ہلاک کیے جانے کی خبریں ملنے کے بعد حکومت ِپنجاب نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیا
لاہور —
منگل کے روز لاہور سے 60 کلومیٹر دور ایک قصبے، کوٹ رادھا کرشن میں مسلمانوں کی متبرک مذہبی کتاب قرآن ِ پاک کی بے حرمتی کے الزام میں شمع اور شہزاد نام کے دو مسیحی بھٹہ مزدوروں کو ان کے مشتعل ساتھیوں کے مار پیٹ کرکے ہلاک کرنے کی خبریں ملنے کے بعد، حکومت ِپنجاب نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن پرویز ملک نے اس حوالے سے وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’اس سلسلے میں پولیس ایکشن لیا گیا ہے اور ایک ٹیم بنا دی گئی ہے، جو اس کی چھان بین اور انکوائری کرے گی‘۔
مزید تفصیلات لاہور سے وی او اے کے نمائندے افضل رحمنٰ کی رپورٹ میں سنیئے۔
Your browser doesn’t support HTML5