پروگرام کے تحت پاکستان کے ایک لاکھ سے زائد معذور افراد کو رزگار کیلئے قرضے فراہم کئے جائینگے، جس کی مدد سے معزور افراد چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرسکتے ہیں، جس کیلئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ لے سکیں گے
حکومت پاکستان نے معذور افراد کیلئے آسان اقساط پر قرضے دینے اور ملازمتوں کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ اعلان صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
صدر زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ اسکیم کے تحت معذور افراد کیلئے بھی روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ کی جانب سے اس نئے پروگرام کا نام ’ شہید بینظیر بھٹو روزگار پروگرام برائے خصوصی افراد‘ ہوگا، جس کے لیے حکومت کی جانب سے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پروگرام کے تحت پاکستان کے ایک لاکھ سے زائد معذور افراد کو رزگار کیلئے قرضے فراہم کئے جائینگے، جس کی مدد سے معزور افراد چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرسکتے ہیں، جس کیلئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ لے سکیں گے۔ یہ قرضے بلاسود اور آسان اقساط پر فراہم کئے جائینگے تاکہ معذور افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس پروگرام کو اگلے سال 2013ء میںٕ شروع کیا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے معذور افراد کے ملازمتوں کےکوٹے میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ معذور افراد کی ملازمتوں کا موجودہ کوٹہ دو فیصد ہے ۔اعلان کے مطابق، اس کوٹے میں تین فیصد اضافہ کیاگیا ہے،جس کے بعد یہ کوٹا پانچ فیصد کردیا جائیگا، تاکہ زیادہ سے زیادہ معذور افراد ملازمتیں حاصل کرسکیں۔