کوئٹہ: سیلاب متاثرین بچوں کے لیے خیمہ اسکول
Your browser doesn’t support HTML5
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں لوگ اب بھی کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں یا پھر عارضی خیمہ بستیوں اور ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم معطل ہے۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ایک ریلیف کیمپ میں ایک عارضی اسکول بھی قائم کیا گیا ہے جہاں بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اسکول بننے پر ریلیف کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے قابل نہیں لیکن کیمپ میں ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولت بھی مل رہی ہے۔