مسٹر مینڈیلا کو گزشتہ ہفتے پریٹوریا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں حکام کے مطابق ان کی عمر کے مطابق معمول کےکچھ طبی تجزیے کیے جانے تھے۔
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں کے مرض کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
منگل کو جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکڑوں نے مسٹر مینڈیلا کے طبی تجزیے مکمل کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے۔
ترجمان کے بقول علاج کے باعث 94 سالہ سابق صدر کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
مسٹر مینڈیلا کو گزشتہ ہفتے پریٹوریا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں حکام کے مطابق ان کی عمر کے مطابق معمول کےکچھ طبی تجزیے کیے جانے تھے۔
مسٹر مینڈیلا نے کئی سالوں سے اپنی عوامی مصروفیات ترک کر رکھی ہیں۔ رواں سال فروری میں انھیں پیٹ میں تکلیف کے باعث مختصر عرصے کے اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔
نیلسن مینڈیلا 1994ء میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔ منصب صدارت پر براجمان ہونے سے قبل وہ نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کے باعث 27 سال تک قید میں رہے۔