پنجاب میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتیں

رواں سال کے 5 مہینوں میں پنجاب میں خسرہ سے 100 سے زائد بچے اپنی زندگیاں ہار بیٹھے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ بچوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بدھ کے روز خسرہ کے باعث مزید 3 بچے ہلاک ہو گئے۔

پنجاب کے شہر لاہور میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے حالیہ ہفتوں میں متعدد بچے ہلاک ہو چکے ہیں اور اطلاعات کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ان 3 بچوں کی اموات کے بعد اس اسپتال میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

رواں سال کے 5 مہینوں میں پنجاب میں خسرہ سے 100 سے زائد بچے اپنی زندگیاں ہار بیٹھے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ بچوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ ویکسینیشن مہم کے دوران پنجاب بھر کے لاکھوں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے باوجود خسرہ کی بیماری ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔