میکسیکو دھماکا گیس بھر جانے کا نتیجہ

اٹارنی جنرل جیسس موریلو کارام صحافیوں کو تحقیقات کے نتائچ سے آگاہ کر رہے ہیں

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پیمیکس کمپنی کی عمارت کے تہہ خانے میں میتھین گیس جمع ہوگئی تھی اور بجلی کی تاروں میں خرابی سے پیدا ہونے والی چنگاری سے اس میں دھماکا ہوگیا۔
میکسیکو کی سرکاری آئل کمپنی میں گزشتہ ہفتے ہونے والا دھماکا گیس بھر جانے سے ہوا تھا۔ یہ بات اٹارنی جنرل جیسس موریلو کارام نے تحقیقات کے نتائج سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتائی۔

انھوں نے بتایا کہ پیمیکس کمپنی کی عمارت کے تہہ خانے میں میتھین گیس جمع ہوگئی تھی اور بجلی کی تاروں میں خرابی سے پیدا ہونے والی چنگاری سے اس میں دھماکا ہو گیا۔

گزشتہ جمعہ کو ہونے والے اس دھماکے سے عمارت کے متعدد حصے منہدم ہوگئے تھے اور اس میں کم ازکم 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

موریلو کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے کسی طرح کے دھماکا خیز مواد کا سراغ نہیں ملا۔

اس واقعے کی تحقیقات ایک بین الاقوامی ٹیم نے کی جس میں میکسیکو، اسپین، برطانیہ اور امریکہ کے ماہرین شامل تھے۔