پاکستان نے جمعہ کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف ٹو (ابدالی)میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو روایتی اور جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق حتف ٹو میزائل 180 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
گذشتہ ماہ بھی پاکستان نے کروز میزائل حتف 7(بابر )کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔