پاکستان میں افغان سرحد سےملحق مہمند ایجنسی نامی قبائلی علاقے میں پیرکوطالبان جنگجوؤں کےایک حملے میں کم از کم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ لاپتہ ہوگئے۔
حملہ آورمبینہ طور پرافغانستان کی جانب سےآئے اور اُن کا ہدف تحصیل بازئی میں قائم اولئی فوجی چوکی تھی۔
اس چیک پوسٹ پرتعینات پانچ لاپتہ اہلکاروں کے بارے میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ عسکریت پسند انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔
جوابی کارروائی میں پاکستانی حکام نے طالبان کے حملے کو پسپا اور 14 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔