امریکہ: میموریل ڈے پر سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش
امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے میموریل ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔
میموریل ڈے کی مناسبت سے تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے ساحلی شہر سانٹا مونیکا کا رخ کیا۔
لوگوں نے سابق فوجیوں کو مختلف انداز سے خراج عقیدت پیش کیا۔
مختلف ریاستوں میں لوگوں نے سابق فوجیوں کے قبرستانوں کا رخ کیا اور وہاں امریکی پرچم رکھے۔
دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موٹرسائیکل ریلی میں درجنوں افراد شریک ہوئے۔
میموریل ڈے ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔
میموریل ڈے کی سالانہ تقریب میں مسلح افواج کے اہلکار بھی شریک ہوئے۔
153 ویں قومی میموریل ڈے پر صدر بائیڈن نے خطاب کیا اور جان کا نذرانہ دینے والوں کو سلیوٹ کیا۔
صدر بائیڈن نے سابق فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔
ملک میں کرونا پابندیوں میں نرمی کےبعد میموریل ڈے پر بچے کھیل کود کرتے بھی نظر آئے۔
میموریل ڈے کا مقصد جنگوں میں جان دینے والے امریکی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔