پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے فضائیہ کے نئے سربراہ کے طور پر ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
بدھ کو ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے سربراہ اٹھارہ مارچ کو بطور ائیر چیف مارشل اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ راؤ قمر سلیمان تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد اسی دن سبکدوش ہو جائیں گے۔