مشرقی لندن: چھاپوں کے دوران تین مشتبہ افراد گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد، جن کی عمریں 30 برس کے پیٹے میں ہیں، اُن کا لندن برج یا دارالحکومت کے بورو اضلاع میں ہونے والے گذشتہ ہفتے کے ٹرک اور چاقو کے حملوں سے تعلق نہیں لگتا

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز مشرقی لندن میں مارے گئے چھاپوں کے دوران تین افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جن کے بارے میں شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ برطانوی دارالحکومت میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے آخری مراحل میں تھے، جس طریقے کے خونریز حملے پچھلے ہفتے لندن برج پر ہوئے تھے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد، جن کی عمریں 30 برس کے پیٹے میں ہیں، اُن کا لندن برج یا دارالحکومت کے بورو اضلاع میں ہونے والے گذشتہ ہفتے کے ٹرک اور چاقو کے حملوں سے تعلق نہیں لگتا۔


گرفتاریوں کی خبریں ایسے وقت آئی ہیں جب پولیس نے گذشتہ ہفتے کے روز لندن برج کے حملے کی ڈرامائی شوٹنگ کی نئی وڈیو کا فٹیج سامنے آیا ہے، جس میں حملہ آوروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں اہل کاروں کو چلتی ہوئی پولیس کار سے باہر نکلتے اور حملہ آوروں پر جھپٹنے اور گولیاں چلاتے دکھایا گیا ہے، جو کارروائی منٹوں کے اندر اندر ہوئی، جس کا مقصد قتل کی واردات کو ختم کرانا تھا، جو آٹھ منٹ تک جاری رہی۔


فٹیج، جسے مقامی باشندوں نے فلمبند کیا، سماجی میڈیا سائٹس پر گشت کرتی رہی ہے۔