یہ ترکی کے دو مشہور گھرانوں تشکیران اور یلگا ظ کی کہانی ہے جن کے درمیان نسل در نسل اختلافات چلے آرہے ہیں۔ تشکیران استنبول میں آباد ہے ۔
کراچی ... پاکستان میں ان دنوں ترکی ڈراموں کی ”باڑھ“ آئی ہوئی ہے۔ ” اردو ٹی وی“، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ“ اور ”جیو“ کے بعد اب ”ہم “ ٹی وی نے بھی ترکی ڈرامہ دکھانا شروع کردیا ہے۔ اس نئی ڈرامہ سیریل کا نام ہے ”جنوں تیرے پیار کا“۔یہ سریل ہم ٹی وی سے پیر سے جمعرات تک ہر رات پونے دس بجے پیش کی جاتی ہے۔
یہ ترکی کے دو مشہور گھرانوں تشکیران اور یلگا ظ کی کہانی ہے جن کے درمیان نسل در نسل اختلافات چلے آرہے ہیں۔ تشکیران استنبول میں آباد ہے ۔ اسے روپے پیسے کی کوئی کمی ہیں تھی لیکن ان دنوں مالی بحران کا شکار ہے۔ یہاں تک کہ دیوالیہ ہونے والا ہے جبکہاس کے مقابلے میں یلگاظ فیملی روایت پسند اور مالی اعتبار سے انتہائی مضبوط ہے ۔
کہانی میں اس وقت انتہائی اہم موڑ آتا ہے جب ان دونوں خاندانوں کے بچے ایک دوسرے سے محبت کے رشتے قائم کرلیتے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ ان اختلافات ‘ خاندانی جھگڑوں ‘ نفرتوں اور سازشوں کے درمیان پنپنے والی محبت کا آخر کیاانجام ہوتا ہے۔
ہلکی سی خلش
یہ بھی ہم ٹی وی کی ہی نئی پیشکش ہے ۔ سیریل کی کہانی وحید صاحب کے گھرمیں پیش آنے والے ایک عجیب واقعے کا احوال ہے۔ وحید کی دو بیٹیاں ہیں رابعہ اور رانیہ۔ رانیہ، بہزاد سے محبت کرتی ہے ‘ بہزاد رابعہ کے اپنا رشتہ بھیجتا ہے مگر ایک غلط فہمی کے سبب اس کی شادی رابعہ سے طے کردی جاتی ہے۔
بہزاد اپنی ماں کو سچائی بتانے کی ہمت نہیں کرپاتا لیکن یہ صورت حال رانیہ کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔ وہ اپنی ماں کو سب کچھ بتادیتی ہے مگر تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے‘ اسی دوران اس گھر میں ایک ایسا طوفان آتا ہے جو ان سب کی زندگیاں بدل کررکھ دیتا ہے۔ ۔۔اور رہ جاتی ہے تو بس ”ہلکی کی خلش“
ڈرامہ سیریل”ہلکی کی خلش “ہر اتوار کی شب آٹھ بجے نشر ہوتی ہے۔ڈرامے سے متعلق ”ہم “ ٹی وی کے شعبہ پبلک ریلشنزکے عہدیدار منہاس صغیر نے وائس آف امریکہ کو تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیریل کو تحریر کیا ہے رفاقت حیات اور عطیہ داؤد نے جبکہ ڈائریکٹرہیں عدنان وائی قریشی ۔
اداکاروں میں شامل ہیں جاوید شیخ‘ مہرین راحیل‘ اسریٰ غزل‘ مروہ‘ شہزاد شیخ‘ روبینہ اشرف‘ علی آغا‘ منظور قریشی‘ لبنی اسلم اورعدنان جیلانی ۔