نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےبنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح 

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک ناساو کاؤنٹی NY میں کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر۔

ناساؤ کاونٹی نیویارک میں عارضی انتظامات کے تحت بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی دنیا میں میں متعارف ہونے والے اس نئے وینیو کے کھلنے اور یہاں بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کے درمیان بڑے مقابلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیڈیم کا افتتاح بدھ کے روز کیا گیا، جہاں پاکستان سے سابق کپتان شعیب ملک، ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کھلاڑی کرٹلی ایمبروز اور جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی موجود تھے۔

اس اسٹیٹڈیم میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5

امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے والے پاکستانی اور بھارتی نژاد کھلاڑی

اسٹیڈیم لاس ویگاس فارمولا ون سرکٹ کے انفراسٹرکچر کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں تیار ہوئی ہیں۔

اسٹیڈیم 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے

Your browser doesn’t support HTML5

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: نیویارک میں پاکستان بھارت ٹاکرا، انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں

توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیٹڈیم میں موجود ہو گی۔