وسطی نائیجریا میں ایک مرکزی گرجہ کے باہر اتوار کو خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ جُس نامی علاقے میں ہونے والے دھماکے کے وقت ’چرچ آف کرائسٹ‘ میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا۔
اس سے قبل جمعہ کو ملک کے دو شمالی شہروں میں پیش آنے والے پُر تشدد واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔