نائیجریا کے شمال میں بم دھماکوں اور فائرنگ سے کم از کم پانچ نمازیوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شمال مشرقی شہر میں پولیس حکام نے بتایا کہ کم ازکم 12 افراد پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں ہلاک ہوئے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ایک مسجد پر حملہ کر کے پانچ نمازیوں کو ہلا ک کر دیا۔ اس حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ حکام کا کہنا کہ اس میں ’بوکو حرام‘ تنظیم ملوث ہو سکتی ہے۔
انتظامیہ کو شبہ ہے کہ ‘ شمالی شہر قومبے میں مغرب کی نماز کے دوران بم حملوں اور فائرنگ کے پیچھے بھی انتہا پسند گروپ ’بوکو حرام کا کردار ہے۔ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بوکو حرام نے گزشتہ ماہ قناؤ میں ایک مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں185 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس گروپ نے گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر کیتھولک چرچ کے باہر حملے میں 44 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
چرچ پر حملے کے بعد صدر کڈلک جانتھن نے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا تھا۔