اقتصادیات کے شعبے میں دنیا کے اس اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے 'ہارورڈ یونی ورسٹی' میں معاشیات کے پروفیسر ایلون روتھ اور لاس اینجلس میں قائم 'یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا' کے پروفیسر لیوڈ شیپلے کا انتخاب کیا گیا ہے۔
واشنگٹن —
مختلف فریقین کے لیے یکساں موثر مارکیٹ ادارے ڈیزائن کرنے والے دو امریکی ماہرینِ معاشیات نے اقتصادیات کے شعبے میں 2012ء کا 'نوبیل' انعام جیت لیا ہے۔
پرائز کا اعلان سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قائم 'رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز ' نے پیر کو کیا۔ اکیڈمی کے مطابق رواں سال اقتصادیات کے شعبے میں دنیا کے اس اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے 'ہارورڈ یونی ورسٹی' میں معاشیات کے پروفیسر ایلون روتھ اور لاس اینجلس میں قائم 'یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا' کے پروفیسر لیوڈ شیپلے کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اکیڈمی کے اعلامیہ کے مطابق 89 سالہ پروفیسر شیپلے کو یہ انعام ایک ہی مارکیٹ میں سرگرم مختلف افراد اور اداروں کے باہم اشتراکِ عمل کا ایک ایسا 'پروسیس' تشکیل دینے پر دیا گیا ہے جس میں فریقین کی ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت حتی الامکان محدود کردی گئی ہے۔
اکیڈمی کے مطابق پروفیسر شیپلے کے تجویز کردہ نظریے کی اثر پذیری کو عملی تجربات کے ذریعے ثابت کرنے پر 60 سالہ پروفیسر روتھ کو بھی اس انعام کا شریک حق دار قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر روتھ نے پروفیسر شیپلے کی تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈاکٹروں اور اسپتالوں، طلبہ اور اسکولوں اور اعضا عطیہ کرنے والوں اور مریضوں کے مابین تعلقات سے متعلق اضافی اصول مرتب کیے۔
اکیڈمی کے مطابق دونوں ماہرین نے آزادانہ طور پر ایک دوسرے کے کام کو آگے بڑھایا اور "اکنامک انجینئرنگ کی یہ شاندار مثال" قائم کرنے پر ان دونوں کو اس انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
اقتصادیات کے نوبیل ایوارڈ کے ساتھ دونوں ماہرین کو 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اقتصادیات کا شعبہ ان بنیادی ایوارڈز میں شامل نہیں تھا جو سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے معروف سائنس دان اور کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی وصیت کی روشنی میں شروع کیے گئے تھے۔ اقتصادیات کے سالانہ 'نوبیل' ایوارڈ کا اجرا سوئیڈن کے مرکزی بینک نے 1968ء میں الفریڈ نوبیل کی یاد میں کیا تھا۔