شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ ملک میں مقامی (اسمبلیوں)کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبائی، شہری اور کاؤنٹی کی سطح پر قائم 'پیپلز اسمبلیوں' کے ارکان کے انتخاب کے لیے ملک میں 24 جولائی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
2007ء میں ہونے والے انتخابات میں ان مقامی اسمبلیوں کے لیے 25 ہزار سے زائد عوامی نمائندوں کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ مقامی 'پیپلز اسمبلیوں' کے روایتی طور پر سال میں ایک یا دو اجلاس منعقد ہوتے ہیں جن میں مقامی بجٹ پر بحث اور امن و امان سے متعلق صورتِ حال پر غور کیا جاتا ہے۔