شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بدھ کو ملک کے رہنما کم جانگ ان کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں وہ بغیر کسی سہارے کے چلتے نظر آ رہے ہیں۔
شمالی کوریا کے سرکاری نشریاتی ادارے 'کے آر ٹی' کے مطابق ان کی فوجی افسروں سے ہونے والی مینٹنگ سے متعلق تصاویر پیر اور منگل کو لی گئی تھی۔
سرکاری میڈیا کی طرف سے ان کے عوامی منظر سے ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک غیر حاضر رہنے کے بعد اکتوبر میں تصاویر جاری کی گئی تھیں جس میں وہ ایک چھڑی کی مدد سے چلتے ہوئے نظر آئے۔
کم کے عوامی منظر سے غائب ہونے کی وجہ سے ان کی خرابی صحت کے متعلق افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب شمالی کوریا نے ٹی وی پر ستمبر میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ "تکلیف " میں مبتلا ہیں۔
بدھ کے روز نشر ہونے والی تصاویر میں کم بٹالین کمانڈروں اور سیاسی انسٹرکٹروں کی ایک سرکاری تقریب میں فوجی افسروں کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔
سیئول کے یونہاپ خبر رساں اداے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ آٹھ سالوں میں ہونے والی یہ پہلی تقریب تھی۔ اس سے پہلے اسی طرح کی تقریب 2006 میں ہوئی تھی جس کی صدرات کم جانگ ال نے کی تھی۔