نیویارک کے مشتبہ بمبار کے سلسلے میں امریکہ کی پاکستان سے بات چیت

نیویارک کے مشتبہ بمبار کے سلسلے میں امریکہ کی پاکستان سے بات چیت

نیویارک کے مشتبہ بمبار کے سلسلے میں امریکہ کی پاکستان سے بات چیت

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹرسن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے بات کی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد میں اہلکاروں سے بات چیت کر رہا ہے
تاکہ یہ پتا چلایا جائے کہ نیویارک کے ناکام بم حملے کے مبینہ ملزم کے پاکستان میں کن تنظیموں سے روابط تھے اور وہ لوگ اس پر کس حد تک اثر انداز ہوئے۔
امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹرسن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے بات کی ہے۔
کرولی نے کہا کہ امریکی اہلکار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستانی نژاد امریکی فیصل شہزاد کی کیا سرگرمیاں تھیں اور وہ کن لوگوں سے ملا۔
جمعرات کو پاکستانی طالبان نے فیصل شہزاد کے ساتھ کسی بھی تعلق کی تردید کی۔ فیصل شہزاد کو نیویارک مین ناکام بم حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پہلے طالبان نے ہفتے کے روز ٹائمز سکوائر میں حملے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
پینٹاگون کےترجمان جیگ مورل نے جمرات کو کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف زیادہ جارہانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہیں پاکسانی طالبان جیسے گروہوں کا گڑھ ہیں۔